اردو

urdu

اندور: جمعۃ الوداع کی نماز کورونا گائیڈ لائن کے مطابق ادا کی گئی

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھی تمام شہروں کی طرح جمعتہ الوداع کی نماز کورونا گائیڈلائن کے مطابق ہی ادا کی گئی۔

By

Published : May 7, 2021, 10:45 PM IST

Published : May 7, 2021, 10:45 PM IST

اندور میں جمعۃ الوداع کی نماز کورونا گائیڈ لائن کے مطابق ادا کی گئی
اندور میں جمعۃ الوداع کی نماز کورونا گائیڈ لائن کے مطابق ادا کی گئی

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جمعتہ الوداع کی نماز کورونا احکامات پر عمل کرتے ہوئے ادا کی گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے تمام مذہبی مقامات پر اجتماعی عبادت کرنے پر پابندی عائد ہے ۔مذہبی ارکان ادا کرنے کے لیے محدود تعداد میں ہی انتظامیہ نے اجازت دی ہے۔جس کی وجہ سے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں آج الوداع کی نماز ادا کی گئی، جبکہ اس دوران مسجد کے دروازے عام نمازیوں کے لیے اسی طرح بند رہے۔

اندور میں جمعۃ الوداع کی نماز کورونا گائیڈ لائن کے مطابق ادا کی گئی

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ اسلامی تواریخ میں بڑی اہمیت رکھتا ہے، جس کے وجہ سے ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ نماز جمعتہ الوداع مسجد میں جا کر ہی ادا کرے۔لیکن کورونا وبا کے پیش نظر انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی، وہیں مسجدوں میں جمعتہ الوداع بھی پڑھا گیا۔

الوداع ماہ رمضاں ماہ رمضان الوداع
چشم نم ہے ہر مسلماں ماہ رمضان الوداع

کیا پتا ہم بھی رہیں یا نہ رہیں اگلے برس
جیسے اب زندہ نہیں زندہ تھے جو پچھلے برس
سوچ کر دل پریشاں ماہ رمضان الوداع

آفتاب عالم نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اب ہم سے بچھڑنے کو ہے جس سے ہم بڑے مایوس ہیں۔ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اگلے سال پھر رمضان المبارک نصیب فرمائے۔ پتہ نہیں ہم آنے والے برس میں زندہ رہیں یا نہ رہے۔ رب العالمین سے دعا ہے کہ ہمیں پھر روزے اور نماز پڑھنے کی سعادت نصیب عطا فرمائے۔ وہی اللہ سے دعا ہے کہ اب اس وبا کو جلد سے جلد ختم کر دے تاکہ ہم ہماری زندگی عام دنوں کی طرح با آسانی سے گزار سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details