مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں منگل کی صبح دلدوز سڑک حادثے میں چھ مزدور ہلاک اور 24زخمی ہو گئے۔
منگل کی صبح دھار ضلع میں یہ دلدوز حادثہ اُس وقت پیش آیا جب جب ایک تیز رفتار ٹینکر نے وین کو ٹکر مار دی۔ ٹکر کے نتیجے میں چھ مزدور ہلاک جبکہ 24زخمی ہو گئے، جن میں سے 9کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ضلع کے ایدیشنل کلیکٹر شیلندر سولنکی نے بتایا کہ حادثہ اندور - احمدآباد شاہراہ پر چکلیہ فاٹا کے مقام پر منگل کی صبح قریب 3بجے پیش آیا جب مزدور کھیتوں میں کام کرکے ٹنڈا لوٹ رہے تھے۔