وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے آج حیدرآباد کے دبیرپورہ میں واقع تاریخی الاوہ بی بی پہنچ کر بی بی کے علم کو ڈھٹی چڑھائی۔
وائی ایس شرمیلا نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد سابق وزیراعلیٰ وائی ایس راج شیکھر ریڈی حضرت بی بی فاطمہؓ کا نہایت احترام کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے حق کےلیے شہید ہوگئے۔ وائی ایس شرمیلا نے تلنگانہ کے غریب عوام کے حق کےلیے جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔