اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ملک کی مفلوج معیشت کو بحال کرنے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت'

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے کہا کہ مودی حکومت عوام اور اداروں کو کمزور کرکے ملک کو خود انحصاری نہیں دلا سکتی۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کے 20 لاکھ کروڑ روپئے کے پیکیج میں مزدوروں اور ریاستی حکومتوں کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔

WPI seeks government's attention on economy
ملک کی مفلوج معیشت کو بحال کرنے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت

By

Published : May 16, 2020, 10:22 PM IST

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی خود انحصاری مہم ، جسے وزیر خزانہ نے زمین، مزدور، قرضوں اور قانوں کے دائرے تک وسیع کیا ہے، بغیر کسی روڈ میپ اور مخلصانہ نفاذ کے ممکن نہیں ہے۔

لوگ ہوائی قلعے نہیں بلکہ عملی اقدامات چاہتے ہیں۔ ان 20 لاکھ کروڑ میں سے پہلے ہی کئی لاکھ کروڑ کا سرمایہ الاٹ کیا جاچکا ہے۔ وزیر مالیات کے مطابق اس میں کافی روپیہ چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار و فرموں اور غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں کو لون دینے کے لئے بطور قرض دیا جاچکا ہے۔

بالفرض محال اگر ان صنعتوں اور کمپنیوں کے ذریعہ اگر کوئی چیز تیار بھی ہوتی ہے تو عوام جیب میں اسے خریدنے کی سکت کہاں ہے۔ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ اس وقت ملک کی مفلوج معیشت کو بحال کرنے کے لئے جامع اور عملی اقدامات اور فیصلوں کی ضرورت ہے۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب فیصلہ سازی میں ماہرین معاشیات، دانشوروں، سماجی کارکنوں، ریاستی حکومتوں اور حزب مخالف کی سیاسی جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details