اردو

urdu

ETV Bharat / city

کملا ہیرس کی بھانجی نے کسان تحریک کی حمایت کی

امریکی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کی بھانجی اور پیشے سے ایک وکیل مینا ہیرس نے کسان تحریک کے پیش نظر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں بھارت میں کسانوں پر ہونے والے تشدد پر ناراض ہونا چاہیے'۔

کملا ہیرس کی بھتیجی نے کسان تحریک پر ٹوئٹ کیا
کملا ہیرس کی بھتیجی نے کسان تحریک پر ٹوئٹ کیا

By

Published : Feb 3, 2021, 2:27 PM IST

بھارت میں دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری کسانوں کے مظاہروں کو اب پوری دنیا کی حمایت حاصل ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاپ سٹار ریحانہ اور ماحولیاتی تبدیلی کی کارکن گریٹا تھنبرگ کے علاوہ اب امریکی نائب صدر کی بھانجی بھی کسانوں کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہیں۔

کملا ہیرس کی بھانجی نے کسان تحریک پر ٹوئٹ کیا

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی بھانجی اور پیشے سے ایک وکیل مینا ہیرس نے کسانوں کے معاملے پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ 'ہمیں بھارت میں کسانوں پر ہونے والے تشدد پر ناراض ہونا چاہیے'۔

مینا نے کہا کہ یہ اتفاق نہیں ہے کہ دنیا کی قدیم ترین جمہوریت پر ایک ماہ قبل حملہ ہوا تھا اور اب سب سے زیادہ آبادی والی جمہوریت پر حملہ ہورہا ہے۔

ہمیں بھارت میں کسانوں پر ہونے والے تشدد پر ناراض ہونا چاہیے

انہوں نے کہا کہ 'ہم سب کو بھارت میں انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن اور کسانوں پر تشدد پر ناراض ہونا چاہیے'۔

واضح رہے کہ منگل کو پاپ سٹار ریحانہ نے کسانوں کی حمایت میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کررہے ہیں'۔

امریکی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کی بھانجی اور پیشے سے ایک وکیل مینا ہیرس نے کسان تحریک کے پیش ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں بھارت میں کسانوں پر ہونے والے تشدد پر ناراض ہونا چاہیے

خیال رہے کہ اس سے قبل اٹھارہ سالہ سویڈش ماحولیاتی تبدیلی کی سرگرم کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھی کسانوں کی تحریک کی حمایت کی تھی۔

گریٹا تھنبرگ نے ٹوئٹر پر کسان تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم کسان تحریک کے ساتھ ہیں اور ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details