ریاست تلنگانہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ کے فارغین کی تنظیم علماء نظامیہ حیدرآباد کے ذمہ داران نے نرسنگھا نند سرسوتی کی جانب سے پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے پر اپنے سخت غم وغصہ کا اظہار کیا۔
کامل جامعہ نظامیہ کے مولانا حافظ سید توفیق اللہ حسینی بخاری اور مولانا مفتی حافظ محمد خالد یافعی نقشبندی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت اور امن والے مذھبِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے مسلمان دیگر مذاھب کے پیشواؤں کو برا بھلا نہیں کہتے ہیں، اس وجہ سے دیگر مذاھب کے ماننے والوں پر بھی یہ ذمہ داری ہے کہ مذہب کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف آواز بلند کریں۔