شہر حیدرآباد کے بنجاراہلز علاقہ کے اندرانگرمیں دو نامعلوم افرادنے ایک شخص کو چاقو مارکر زخمی کردیا، جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ یہ واردات جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئی۔
حیدرآباد میں چاقوزنی سے سنسنی - حیدرآباد
زخمی شخص کو علاج کے لیے عثمانیہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
حیدرآباد میں چاقوزنی کی واردات
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پرانی مخاصمت اس واردات کی اہم وجہ ہے۔زخمی شخص کی شناخت محمد غوث کے طورپر کی گئی ہے اس پرچاقووں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کے لیے عثمانیہ ہسپتال داخل کردیاگیاجہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
Last Updated : Nov 21, 2019, 6:03 PM IST