کانگریس کارکنوں نے ٹی آر ایس کے کارکنوں کی جانب سے ریونت ریڈی کے گھر کا محاصرہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا جب کہ اس دوران دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس دوران ایک دوسرے پر پتھراؤ اور لاٹھیوں سے حملہ بھی کیا گیا۔ ٹی آر ایس کارکنوں نے اس موقع پر ریونت ریڈی کا پتلا نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم کانگریس کارکنوں نے ایسا کرنے سے انہیں روک دیا۔
ریونت ریڈی کی رہائش گاہ کے قریب ٹی آر ایس اور کانگریس کارکنوں میں جھڑپ - کانگریس کارکنوں نے ٹی آر ایس کے کارکنوں
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرنے کی ٹی آر ایس کارکنوں نے کوشش کی جس کے بعد حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
قبل ازیں ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے منشیات کے معاملے میں ان کے خلاف مہم چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے خلاف سٹی سیول کورٹ میں ہت عزت کا مقدمہ دائر کیا اور انہوں نے کہا کہ وہ وائٹ ٹسٹ کرانے تیار ہے جبکہ انہوں نے سوال کیا کہ ، کیا اس کےلیے راہول گاندھی بھی منشیات ٹسٹ کرانے کےلیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ ریونت ریڈی نے گزشتہ روز کے ٹی آر کو وائٹ چیلنج کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ڈرگ ٹسٹ کے لیے آسکتے ہیں۔ ریونت ریڈی نے کہا تھا کہ کے ٹی آر کو گن پارک پر واقع یادگار شہیداں پر ڈرگ ٹسٹ کے لیے آنا چاہئے، جس کے بعد وہ اور کے ٹی آر دونوں عثمانیہ جنرل ہسپتال میں اپنے ڈرگ ٹسٹ کروائیں گے تاہم گزشتہ روز ریونت ریڈی نے کافی دیر تک گن پارک میں کے ٹی آر کا انتظار کیا لیکن وہ نہیں آئے۔