ریاست تلنگانہ میں آج سے آٹو موبائل اسپیکر پارٹس، آٹو موبائل شورومز اور اے سی کی دکانوں کو چند اہم شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔
ان شعبے کی دکانوں کو صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ہی کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی اور دکانداروں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ خرید وفروخت کی تاکید کی گئی ہے۔
پولیس کی اجازت حاصل کرنے کے باعث آج پہلے دن بہت کم دکانیں کھل سکی تھیں تاہم کل سے مرحلے وار طور پر مختلف علاقوں میں مذکورہ دوکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔