اداکار جئے پرکاش ریڈی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔ اپنے تعزیتی پیام میں وزیر اعلی نے کہا کہ 74سالہ ریڈی جنہوں نے کئی طرح کے رولس کئے ہیں، تھیٹر آرٹسٹ کے طور پر لوگوں کی ستائش حاصل کی تھی۔
تلنگانہ کے وزیراعلی کا اداکارجئے پرکاش ریڈی کو خراج - 74سالہ ریڈی
تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو نے سرکردہ فلم اداکار جئے پرکاش ریڈی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
چندرشیکھر راو
یہ بھی پڑھیں: چین کا بیان گمراہ کن: بھارت
چندر شیکھر راو نے غمزدہ ارکان خاندان سے ہمدری کا اظہار کیا۔ اسی دوران مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے بھی جئے پرکاش ریڈی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیام میں انہوں نے کہا کہ ریڈی کی موت پر ان کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ وہ رائل سیما کی بولی کے لئے مشہور تھے اور کئی برسوں تک انہوں نے کئی لوگوں کی ستائش حاصل کی تھی۔