اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ کے وزیراعلی کا وقار دن بدن کم ہورہا ہے: ای راجندر - چندر شیکھر راو

تلنگانہ بی جے پی لیڈر و سابق ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کا وقار اور عزت دن بدن کم ہورہی ہے۔

تلنگانہ کے وزیراعلی کا وقار دن بدن کم ہورہا ہے: ای راجندر
تلنگانہ کے وزیراعلی کا وقار دن بدن کم ہورہا ہے: ای راجندر

By

Published : Aug 19, 2021, 8:46 PM IST

ای راجندر نے کے سی آر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان (راجندر) کے استعفیٰ سے عوام کا فائدہ ہورہا ہے کیونکہ حضورآباد انتخابات کے خوف سے کئی اسکیمیں نافذ کی جا رہی ہیں۔ راجندر نے مطالبہ کیا کہ ایس سی، ایس ٹی اور بی سی کو ان کی آبادی کی بنیاد پر کابینہ میں نمائندگی دی جائے۔

انہوں نے سوال کیا کہ چندر شیکھر راو حکومت کو 8 سال میں دلتوں کی یاد کیوں نہیں آئی؟ انہوں نے وزیراعلی چندر شیکھر راو سے اس بات کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا کہ دلت بندھو کے لیے درکار ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کہاں سے لائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کی مالی صورتحال پر کھلے عام مباحثہ کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'دلت بندھو ایک پروگرام نہیں ہے بلکہ ایک تحریک ہے'

بی جے پی رہنما نے کہا کہ کے سی آر ایسی شخصیت ہیں جو وزراء، ایم ایل اے اور ان کے قریبی لوگوں کے مشورے کی پرواہ نہیں کرتے۔ انڈیا ٹوڈے سروے میں چندر شیکھر راو کو جو مقام حاصل ہوا ہے اس کو دیکھنے کے بعد ان کو حقائق جاننے کی کوشش کرنا چاہئے۔ راجندر نے کہا کہ انہیں اپنے استعفی کے فیصلے پر فخر ہے۔ حضورآباد اسمبلی حلقہ جہاں سے انہوں نے استعفی دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی کے ضمنی انتخاب میں، حکمران جماعت ٹی آر ایس لیڈران منڈل کی سطح پر ہی نہیں بلکہ گاوں گاوں پھرتے ہوئے بھی امیدوار کی ضمانت نہیں بچا پائیں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details