اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے سی بی کی پوچھ گچھ کے بعد اسسٹنٹ پروفیسر نے خودکشی کرلی - ACB interrogation

حیدرآباد میں تحصیلدار کے شوہر نے عمارت سے کود کرخودکشی کرلی۔ اطلاع کے مطابق متوفی عثمانیہ یونیورسٹی میں بحثیت اسسٹنٹ پروفیسر اپنی خدمات انجام دے رہا تھا۔

Tehsildar's husband commits suicide after ACB interrogation
اے سی بی کی پوچھ گچھ کے بعد تحصیلدار کے شوہر کی خودکشی

By

Published : Jun 17, 2020, 5:15 PM IST

تفصیلات کے مطابق شہر حیدرآباد کے شیخ پیٹ کی خاتون تحصیلدار سجاتا کا شوہر اجئے کمار آج صبح پانچ منزلہ عمارت سے کود پڑا۔ اس کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کومردہ قرار دے دیا۔

سجاتا کے رشوت لینے کے معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ خاتون تحصیلدار سی ایچ سجاتا کا شوہر اسسٹنٹ پروفیسر تھا۔ اس کی شناخت جی اجئے کمار کے طورپر کی گئی ہے۔

حال ہی میں سجاتا کو اے سی بی نے رشوت کے معاملہ میں گرفتار کیا تھا۔ اجئے کمار عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات میں مامور تھے۔

سجاتا کی گرفتاری کے بعد اے سی بی کے عہدیداروں نے اس سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔ یہ پوچھ گچھ شہر کے ٹولی چوکی علاقہ میں واقع ان کے مکان سے ضبط 30 لاکھ روپے کی غیر محسوب رقم کے بارے میں کی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ بیوی کی گرفتاری کے بعد وہ چکڑپلی کے گاندھی نگر علاقہ میں واقع اپنے رشتہ دار کے مکان چلاگیا تھا۔ اس نے بدھ کی صبح سات بجے یہ انتہائی اقدام کیا۔ اس کو خون میں لت پت پڑا دیکھ کر اپارٹمنٹ کے اسٹاف نے اس کے رشتہ داروں کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے اس کا فون ضبط کیا۔ پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ آیا اس نے کوئی سوسائیڈ نوٹ چھوڑا ہے۔ پولیس مختلف زاویوں سے اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details