اردو

urdu

ETV Bharat / city

Telangana Launches Booster Dose: ٹی ہریش راؤ اور اکبرالدین اویسی نے بوسٹرخوراک کا آغاز کیا - ای ٹی وی بھارت اردو

وزیر صحت ٹی ہریش راؤ T Harish Rao نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'تلنگانہ قانون سازاسمبلی کے دو ارکان نے آج بوسٹر ڈوز Telangana Launches Booster Dose کی خوراک لی ہے اورعوام کو یہ پیغام دیا کہ ہر فرد کے لئے ویکسین لینا بے حد ضروری ہے۔ تمام ترقی یافتہ ممالک میں بوسٹرخوراک دی جا رہی ہے۔ ہمیں بھی اسی راستے پر چلتے ہوئے تمام افراد کو بوسٹرڈوز لینے کی ترغیب دینا چاہیے۔'

ٹی ہریش راؤ اوراکبرالدین اویسی نے بوسٹرخوراک کا آغاز کیا
ٹی ہریش راؤ اوراکبرالدین اویسی نے بوسٹرخوراک کا آغاز کیا

By

Published : Jan 11, 2022, 3:46 PM IST

وزیر صحت جناب ٹی ہریش راؤ نے ایم آئی ایم فلور لیڈر ورکن اسمبلی اکبر الدین اویسی MIM Floor Leader Assembly Member Akbaruddin Owaisi کے ہمراہ چارمینار یونانی اسپتال میں بوسٹر خوراک کا آغاز کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مقامی عوامی نمائندوں اور محکمہ طب وصحت کے افسران نے شرکت کی۔

ٹی ہریش راؤ اوراکبرالدین اویسی نے بوسٹرخوراک کا آغاز کیا
بوسٹر ڈوز کی پہلی خوراک ایم ایل اے ممتاز احمد خان اوراحمد پاشاہ قادری نے لی۔وزیر ہریش راؤ نے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ قانون سازاسمبلی کے دو ارکان نے آج بوسٹر ڈوز کی خوراک لی ہےاور عوام کو یہ پیغام دیا کہ ہر فرد کے لئے ویکسین لینا بے حد ضروری ہے۔ تمام ترقی یافتہ ممالک میں بوسٹر خوراک دی جارہی ہیں۔ ہمیں بھی اسی راستے پر چلتے ہوئے تمام افراد کو بوسٹرڈوز فراہم کرنا چاہیے۔ حکومت مفت ویکسین فراہم کررہی ہے۔بوسٹر ڈوزاور 15 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کو ویکسینیشن کے معاملے میں بھی مقامی افراد کا بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔
تلنگانہ میں صد فیصد ٹیکہ کاری میں کوئی دورائےنہیں ہے۔ پہلی خوراک کا فیصد ٪102 ہے۔ تاحال ایک ہفتہ میں ٪38 فیصد 15تا 18 سال کے نوجوانوں کو پہلی خوراک دی گئی۔ تلنگانہ ٹیکہ اندازی میں سب سے آگے ہے۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پرتلنگانہ حکومت جلد از جلد ویکسینیشن مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے یونانی ہسپتال کے مسائل پر طبی عملہ سے اظہار خیال کیا۔ فالج جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے دیگر ریاستوں سے بھی مریض یونانی اسپتال چارمینار آتے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں ہسپتال کے مسائل کو جلد حل کرنے اور مطلوبہ فنڈز وزیر اعلیٰ کے علم میں لاتے ہوئے مکمل فنڈزفراہم کرنے تیقن دیا۔



جناب اکبر الدین اویسی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد کے لئے ویکسین لینا بے حد ضروری ہے۔ ویکسین سے کوئی نقصان نہیں ہے۔ عالمی وباء کے پیش نظر ہر کسی کو ویکسین حاصل کرناچاہیے۔


''ویکسین کے ساتھ ساتھ کورونا قواعد پرسختی سے عمل آوری ماسک کا استعمال، ہاتھوں کو صاف رکھنا اورسماجی فاصلہ برقرار رکھنا چاہیے۔ سب مل کر کورونا کا مقابلہ کریں۔ کورونا کے خلاف جنگ میں سب کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details