اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ میں سوائن فلو کی وبا

ریاست تلنگانہ میں ایک طرف ڈینگی کی وبا سے متعدد لوگ بیمار ہوئے ہیں تو دوسری جانب ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہیکہ حیدرآباد،میڈچل،رنگا ریڈی ضلعوں میں سوائن فلو کے 1297 کیسز درج ہوئے اور اس کا شکار ہوکر 21 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

تلنگانہ میں سوائن فلو کی وبا

By

Published : Sep 19, 2019, 10:37 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 4:18 AM IST

اطلاعات کے مطابق سرکاری اور خانگی دواخانوں سے روزانہ 50 تا 60 نمونے انسٹی ٹیوٹ آف پریونٹیو میڈیسن ( آئی پی ایم) کو موصول ہورہے ہیں جس میں ڈینگی کے ساتھ سوائن فلو کیسز بھی سامنے آرہے ہیں۔
2009 میں h1 ،n1 نام کا وائرس پہلی بار سامنے آیا اور اس وقت متحدہ آندھراپردیش میں 52 افراد کی موت ہوگئی تھی اور اس برس 14 ستمبر تک 21 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
اس سلسلہ میں حیدرآباد کا گاندی ہسپتال نوڈل مرکز کے طور پر کام کررہا ہے،آئی پی ایم کے ساتھ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے سوائن فلو کے ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔ اور مریضوں کے لیے سرکاری دواخانوں میں سوائن فلو کے علاج کے لیے الگ سے وارڈز بنائے جارہے ہیں۔
سوائن فلو کے علامات حسب ذیل ہیں۔
سردی،کھانسی اور گلے میں درد کا ہونا۔
101،102 ڈگری بخار کا ہونا۔
جسم میں درد ہونا۔
سر درد اور تھکاوٹ کا ہونا۔
بتایا گیا سوائن فلو میں مبتلا مریض کو گھر میں ہی رہنا چاہئے۔
مریض کے استعمال شدہ اشیا دوسرے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
کھانسی او زکام کے آنے پر مریضوں کو چہرہ پر رومال رکھنا چاہئے

Last Updated : Oct 1, 2019, 4:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details