جمعیۃ علماء ہند ریاست تلنگانہ ضلع وقار آباد کی جانب سے تانڈور کے محلہ شاہی پور کے مستحقین میں ضروری اشیاء خورد ونوش پر مشتمل راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔
جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے راشن کٹس تقسیم
کورناوائرس کی وبا کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈائون کے دوران عوام الناس خاص کر حاجت مندوں کو راشن و نقدی پہنچانے کے لیے مختلف سیاسی و سماجی تنظیمیں سرگرم ہیں۔
جمعیۃ علماء کی جانب سے راشن کٹس تقسیم
منتظمین کے مطابق ’’اس تقسیم میں اس بات کا خاص طور پر لحاظ رکھا گیا کہ متوسط طبقہ جو کھل کر اپنی ضروریات کے اظہار سے کتراتا ہے اس تقسیم میں ان لوگوں کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ غریب طبقہ کی ضروریات تو جیسے تیسے پوری ہو رہی ہیں۔‘‘
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے دیہاتوں اور شہری علاقوں میں مکمل تحقیق کے بعد مستقل اناج اور نقد رقم کے پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔