پی وی سندھو کے اعزاز میں تقریب
بیڈ مینٹن کی عالمی چیمپیئن پی وی سندھو کو تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور وزیراعلی کے سی آر نے اعزاز سے نوازا۔
گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے راج بھون میں سندھو کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا، اس موقع پر کیک کاٹا گیا، گورنر نے سندھو کو مبارکباد پیش کی، اور ان کے کھیل کی ستائش کی۔
گورنر نے سندھو سے کہا کہ 'آپ کو اپنا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے2020 میں ہونے والے اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد دوبارہ راج بھون آنا چاہئے'
بعد ازیں سندھو نے پرگتی بھون میں وزیراعلی کے سی آر سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیر اعلی نے ان کی شال پوشی کی۔
اس موقع پر کے سی آر نے سندھو کی سراہنا کی اور کہا کہ انہوں نے ملک اور ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھو بھارت کے لیے آج قابل فخر بن گئی ہیں۔