اردو

urdu

ETV Bharat / city

خواتین کمیشن قائم کرنے کامطالبہ، حیدرآباد میں احتجاج - Black stripes on the face

ان خواتین نے اپنے منہ پر سیاہ پٹیاں باندھے اور ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر احتجاج کیا، ان پلے کارڈس پر ان کے مطالبہ کی حمایت میں نعرے تحریر تھے۔

خواتین کمیشن قائم کرنے کامطالبہ، حیدرآباد میں احتجاج
خواتین کمیشن قائم کرنے کامطالبہ، حیدرآباد میں احتجاج

By

Published : Sep 2, 2020, 4:43 PM IST

تلنگانہ میں فوری طور پر خواتین کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے تلگودیشم کی خاتون رہنماؤں نے شہر حیدرآباد کے گن پارک کے قریب خاموش احتجاج کیا۔

ان خواتین نے اپنے منہ پر سیاہ پٹیاں باندھے اور ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر احتجاج کیا، ان پلے کارڈس پر ان کے مطالبہ کی حمایت میں نعرے تحریر تھے۔

تلگودیشم کے شعبہ خواتین کی صدر جوتسنا نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ اس مسئلہ کے سلسلہ میں گورنر کو اقدامات کرنی چاہیے، انہوں نے کہاکہ اگر خواتین کا کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا تو شہدا کی یادگار کے قریب وہ اپنی جان کو نچھاور کردیں گی۔

انہوں نے تلنگانہ میں خواتین پر مظالم میں اضافہ پر حکومت پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ چندرشیکھرراو نے وزیراعلی بننے کے بعد اس کمیشن کے قیام کو فراموش کردیا، متحدہ اے پی کے خواتین کمیشن کی معیاد 2018میں ختم ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ دلت خواتین پر ہورہے حملوں کے واقعات پر ردعمل ظاہر کرے، انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لیے چلائی گئی تحریک میں خواتین کا اہم رول تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details