اردو

urdu

By

Published : Jun 9, 2020, 4:53 PM IST

ETV Bharat / city

حیدرآباد: گرودوارہ میں کورونا کی احتیاطی تدابیر

طویل ترین لاک ڈاؤن کے بعد حکومت نے تلنگانہ کی تمام عبادت گاہوں میں عوام کو داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ عبادت گاہوں کے انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر کا پابند کیا گیا۔ اس سلسلے میں مساجد، مندر، گرجا اور گرودواروں میں احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

گرودوارہ میں کورونا کی احتیاطی تدابیر
گرودوارہ میں کورونا کی احتیاطی تدابیر

حیدرآباد کے قدیم سنٹرل گرودوارہ کمیٹی نے عبادت کے لئے آنے والوں کو ہدایات جاری کیں کہ بیک وقت صرف آٹھ افراد کو گرودوارہ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ گرودوارے کے انتظامیہ نے بتایا کہ اندر آنے سے قبل ہر فرد کو منہ ہاتھ اور پاؤں دھو کر آنے کی روایت قائم ہے اور اس پر سد فیصد عمل آوری جاری ہے۔

گرودوارہ میں کورونا کی احتیاطی تدابیر

انتظامی کمیٹی نے بتایا کہ گرودوارے کے تمام دروازے بند کر کے صرف باب الداخلہ کھولا گیا کہ کوئی بھی بنا ہاتھ منہ دھوئے اندر نہ جا سکے۔ ہر چند گھنٹے بعد گرودوارہ کو اندر اور باہر سے سانیٹائزر کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ گرودوارہ کے سربراہ اندر سنگھ نے کہا کہ کمیٹی حکومت کے تمام احکامات پر عمل پیرا رہے گی اور گرودوارہ آنے والے تمام عقیدت مندوں سے بھی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details