نظام آباد حلقہ پارلیمان میں شام 6 بجے تک ووٹنگ جاری رہی۔ جبکہ ماؤنوازوں سے متاثرہ علاقوں میں 4 بجے ہی پولنگ ختم ہوگئی۔
تلنگانہ میں پولنگ ختم - K Chandrashekhar Rao
ریاست تلنگانہ میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت پولنگ ختم ہوگئی۔ صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کے دوران 60.57 فیصد پولنگ درج کی گئی۔
تلنگانہ میں پولنگ ختم
ریاست بھر میں سب سے زیادہ پولنگ میدک میں درج کی گئی جہاں پولنگ 68.60 فیصد رہی جبکہ سب سے کم پولنگ حیدرآباد میں درج کی گئی جہاں پولنگ کی شرح 39.49 رہی۔
گذشتہ برس تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات ہوئے لیکن پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کی شرح اسمبلی انتخابات کے مقابلے کم رہی۔