اردو

urdu

ETV Bharat / city

وزیر اعلی کی یوم پیدائش پرشجرکاری پروگرام

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کی سالگرہ کے موقع پر بڑے پیمانہ پر شجرکاری کی جائے گی۔

plantation-programmed-on-kcr-birthday
وزیر اعلی کی یوم پیدائش پرشجرکاری پروگرام

By

Published : Feb 15, 2020, 7:29 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:10 AM IST

تلنگانہ کے وزیرسنیماٹوگرافی ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ 17 فروری کو وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ کی سالگرہ کے موقع پر نیکلس روڈ جل وہارمیں ایک تقریب ہوگی جس میں فری میڈیکل کیمپ' فوٹواینڈ آرٹ ایگزیبیش کے علاوہ نیکلس روڈ اور اطراف و اکناف وشہر حیدرآباد میں بڑے پیمانہ پر پودے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تصویری نمائش میں وزیراعلی کے چندر شیکھرراؤ کے بچپن سے لے کر وزیراعلی کے عہدہ پر فائز ہونے تک کی تصاویر شامل رہیں گی جو تاریخی نوعیت کی تصاویرہیں کیونکہ اس میں صدر ٹی آر ایس چندرشیکھرراو کی مسلسل 13سال تک تلنگانہ کور یاست کادرجہ دلانے کے لئے کی گئی جدوجہد کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ اس مرتبہ وزیراعلی کی سالگرہ کے موقع پر پودے لگانے کا اقدام کیا جارہا ہے۔ریاست بھر میں شجر کاری کے ذریعہ کروڑ ہا پودے لگانے کے اقدامات کا منصوبہ ہے۔اس کے علاوہ ٹی آر ایس رکن راجیہ سبھا سنتوش کمارکی جانب سے گرین انڈیا چیلنج کے تحت بھی پودے لگائے جارہے ہیں۔یہ چیلنج ملک بھر میں مقبولیت حاصل کررہا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وزیراعلی کی سالگرہ کے موقع پر ہر فرد ایک پودا لگانے کا اہتمام کرے۔

ٹی آر ایس پارٹی کے رہنما اپنے صدر اور وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو کی سالگرہ کے موقع پر ہر سال جوش و خروش کے ساتھ کیک کاٹتے ہیں اور مختلف پروگرامز منعقد کرتے ہیں۔

کے چندر شیکھر راو تلنگانہ تحریک کے لیڈر مانے جاتے ہیں، جنھوں نے تیرہ برس جدوجہد کرتے ہوئے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد سماجی رہنماوں کو یکجا کیا اور تحریک کو کامیاب کیا جس کے بعد2014 میں مرکز کی سرکار نے آندھراپردیش ریاست کو تقسیم کرتے ہوئے نئی ریاست تلنگانہ کو وجود میں لایا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details