اردو

urdu

By

Published : Jun 9, 2019, 11:53 AM IST

ETV Bharat / city

حیدرآباد: دمہ کے مریضوں میں مچھلی کی دوا تقسیم

دمہ کے مریضوں کیلئے مچھلی کے منہ میں رکھ کر کھلائی جانے والی دوا کی تقسیم حیدرآباد کے نمائش گراؤنڈ پرجاری ہے۔

حیدرآباد: دمہ کے مریضوں میں مچھلی کی دوا تقسیم

باتنھی خاندان یہ دوا تقسیم کر رہا ہے۔

دوا کھلانے کے لیے نمائش میدان پر تقریباً 40کاؤنٹرس لگائے گئے ہیں۔

تلنگانہ کی حکومت نے دوا کی تقسیم کے لیے تمام انتظامات کئے ہیں۔

تقریبا 1500 پولیس ملازمین کو متعین کیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ پینے کے پانی کا انتظام بھی کیاگیا ہے اس کے علاوہ مسلسل بجلی کی سپلایی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

اس مہینہ کی 10اور 11تاریخ کو مچھلی کی دوا باتھنی خاندان کے مکان پر دی جائے گی۔

گذشتہ سال 70ہزار افراد کو یہ دوا کھلائی گئی تھی۔ باتھنی خاندان ہر سال مرگ کے دن مچھلی دوا مفت تقسیم کرتا ہے۔سمجھا جاتا ہے اس دوا سے دمے کا علاج ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details