اردو

urdu

By

Published : Feb 19, 2020, 3:48 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:21 PM IST

ETV Bharat / city

امام کے فرزند کی موت کی تحقیقات پر زور

ریاست تیلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع سائبراباد کی شاہی مسجد درگم چیرو کے امام کے فرزند محمد عمران کی دو فروری کو مشتبہ موت ہوئی تھی۔ کانکریس کے رہنما نے اس کی قانونی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

موت کی تحقیقات پر زور
موت کی تحقیقات پر زور

کانگریس کے رہنماء عثمان محمد خان و معروف عالم دین مولانا نصیر الدین کی قیادت میں ایک وفد نے صدر نشین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم سے ملاقات کی اور دو فروری کو سائبرآباد پولیس حدود میں واقع قطب شاہی مسجد درگم چیرو کے امام کے فرزند محمد عمران کی مشتبہ موت کی تحقیقات پر زور دیا۔

موت کی تحقیقات پر زور

یہ مسجد وقف بورڈ کے تحت ہے۔ عثمان محمد خان نے صدر نشین سے اس ضمن میں ملاقات کی اور بتایا کہ واردات کو ہوئے 15 دن سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے لیکن اب تک تحقیقات کا آغاز نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے وقف بورڈ صدر سے جمعہ کے روز مسجد کا دورہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

صدر نشین وقف بورڈ محمد سلیم نے امام محمد ظہورالدین کو یقیددہانی کرائی کہ وہ ان کے ساتھ ممکنہ تعاون کریں گے۔ انہوں نے سی ای او وقف بورڈ کو پولیس کمشنر سے ملاقات کرنے اور تحقیقات کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی درخواست کرنے کی ہدایت دی۔

محمد سلیم نے ظہور الدین کو وقف بورڈ سے تیس ہزار روپئے ایکشن گریشیا دینے کا اعلان کیا۔ مولانا نصیر الدین نے ایکس گریشیا کی رقم کو ناکافی قرار دیا۔ مودی عمران کے والد و امام مسجد ظہور الدین نے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیس عہدیداروں کو تحقیقات کا حکم دیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details