تلنگانہ میں پولیس لاک ڈاون کا سختی سے نفاذ عمل میں لارہی ہے۔ غیر ضروری طورپر سڑکوں پر نکلنے والوں کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے ان کی گاڑیوں کو ضبط کیاجارہا ہے۔
تلنگانہ: لاک ڈاون پر سختی سے عمل جاری - حیدرآباد کی خبریں
حیدرآباد میں تمام چیک پوسٹوں کے قریب پولیس کی بھاری تعداد د یکھی جارہی ہے۔حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں اب تک 11,513 معاملات لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے درج کئے گئے۔
ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد میں تمام چیک پوسٹوں کے قریب پولیس کی بھاری تعداد د یکھی جارہی ہے۔حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں اب تک 11,513معاملات لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے درج کئے گئے۔
سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 58,050معاملات درج کئے گئے۔جملہ 15,817گاڑیوں کو ضبط کیاگیا۔ ضلع رنگاریڈی کے شادنگر،کوتور،نندی گاما پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں خصوصی چیک پوسٹس لگاتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلنے والوں کے خلاف معاملات درج کئے جارہے ہیں۔