اردو

urdu

ETV Bharat / city

این پی آر کا بائیکاٹ کرنے جمعیۃ علماء کی اپیل - این پی آر کا بائیکاٹ

عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد(تلنگانہ) نے موجودہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے این پی آر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے تمام شہریان نظام آباد سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محلوں میں اس سلسلہ میں شعور بیدار کریں۔

Jamiat Ulama's appeal to boycott NPR
این پی آر کا بائیکاٹ کرنے جمعیۃ علماء کی اپیل

By

Published : Feb 25, 2020, 2:38 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:45 PM IST

انہوں نے مزید کہا کہ سب کو بتائیں کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے بھی جو این پی آر کا عمل یکم اپریل سے شروع ہونے جا رہا ہے اس میں کسی بھی سرکاری عہدیدار کا تعاون نہ کیاجائے۔

ساتھ ہی دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا جائے کہ ہم اس قانون کے مخالف ہیں اسی لئے ہم اس کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کرنا چاہتے۔برائے مہربانی ہمارے گھر اور ہمارے محلہ سے واپس چلے جائیں۔ صاف لفظوں میں اس بات کی صراحت کی جائے کہ اس قانون سے ہم مسلمان ہی نہیں بلکہ ملک کا ہر امن پسند شہری خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا کیوں نہ ہو اس کو نقصان پہونچے گا اس لئے ہم ملک کی حفاظت اور شہریوں کے تحفظ و دستور کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں۔ بطور خاص ہر محلہ کے نوجوانوں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں سے جمعیۃ علماء اپیل کرتی ہے کہ اپنی اپنی گلی میں یہ کام کریں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details