اردو

urdu

ETV Bharat / city

Protest Against Waseem Rizvi: حیدرآباد میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف تلنگانہ کے حیدرآباد میں نوجوانوں نے Protest Against Waseem Rizvi احتجاجی مظاہرہ کیا اور وسیم رضوی کی گرفتاری کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
حیدرآباد: وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Nov 24, 2021, 9:02 AM IST

حیدرآباد میں سماجی کارکن محمد آصف حسین سہیل نے پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے وسیم رضوی کے خلاف Protest Against Waseem Rizvi احتجاجی مظاہرہ منظم کیا۔ اس موقع پر وسیم رضوی کے پتلہ کو پھانسی پر لٹکایا گیا اور بعد میں نذر آتش کردیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ کے دوران سابق چیئرمین اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔

حیدرآباد: وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

محمد آصف حسین نے حکومت سے وسیم رضوی کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے وسیم رضوی پر مذہبی و سماجی منافرت پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت سے اس سلسلہ میں سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مسلمانوں سے وسیم رضوی کے خلاف پرامن احتجاج کرنے کی بھی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details