انل کمارایڈیشنل کمشنر ٹریفک نے کہا کہ غیر ضروری آزادانہ نقل وحرکت پر قابو پانے کے لئے پولیس اس طرح کے کیمروں کا استعمال کررہی ہے۔
لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر پولیس نے اے این پی آر کیمروں کا استعمال کیا
حیدرآباد ٹریفک پولیس لاک ڈاون کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کے لئے آٹومیٹڈ نمبرپلیٹ رکگنیشن سسٹم (اے این پی آر) کا استعمال کررہی ہے۔
لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر پولیس نے اے این پی آر کیمروں کا استعمال کیا
ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کے بعد پولیس خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف معاملات درج کرے گی، پولیس مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر انالائٹکس اور ویڈیو انالائٹکس کا استعمال کررہی ہے تاکہ ان گاڑیوں کی نشاندہی کی جاسکے جن کے مالکین نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔
اسی دوران ٹریفک پولیس نے 5842 نان کنٹریکٹ معاملات درج کئے ہیں، یہ معاملات قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف درج کئے گئے ہیں اور 224 گاڑیوں کو ضبط کیاگیا ہے۔