اردو

urdu

ETV Bharat / city

بیٹی کی یاد میں متعدد فلاحی کام انجام دینے والے عارف حسین سہیل سے ملیے؟

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سکینہ فاؤنڈیشن کے چیئیرمین عارف حسین سہیل سنہ 2010 سے تعلیمی شعبے سمیت غریبوں کو کھانا کھلانے سمیت متعدد فلاحی کام انجام دے رہے ہیں۔

Hyderabad : Daily thoundes food packets distributed by Sakina Foundation
متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 16, 2020, 5:16 PM IST

سکینہ فاؤنڈیشن سال کے 365 دن ٹولی چوکی علاقہ میں دوپہر اور رات کے کھانا کا انتظام کرتے ہیں۔ یہ فاؤنڈیشن روزانہ 1500 سو سے زائد لوگوں کو کھانا فراہم کررہا ہے۔ لیکن فاؤنڈیشن نے لاک ڈاون کے اعلان کے بعد فلاحی کام میں اضافہ کرتے ہوئے روزانہ 6000 ہزار افراد کے لیے کھانا کا انتظام کررہا ہے۔

ویڈیو

شہر کے مختلف علاقوں ٹولی چوکی، حکیم پیٹ، گولکنڈہ قلعہ، سعید نگر، محمدی لالین اور دیگر محلوں میں کھانا تقسیم کیا جار ہے۔

سکینہ فاونڈیشن کے چیرمین ارف حسین سہیل نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ' سکینہ میری 3 سالہ لڑکی کا نام ہے جو محض تین برس کی عمر میں امریکہ کے ایک ہسپتال میں سنہ 2010 میں انتقال کرگئی۔ تبھی سے میں نے بھوکوں کو کھاکھلانا اپنی زندگی کا مقصد بنالیا۔

انہوں نےمزید کہا کہ' سکینہ فاؤنڈیشن عطیہ چندہ قبول نہیں کرتی ہے۔ مرحوم سکینہ والد ارف حسین سہیل نے کہا کہ میری زندگی جب تک رہ گی یہ کام جاری رہے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details