ریاست تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر محمد امان اللہ خان نے ریاست میں آٹو ڈرائیورز کے مسائل کے حل کی جانب سے حکومت کی توجہ مبذول کیلئے لاک ڈاون میں بھوک ہڑتال کیا۔
وہ اپنے مکان میں ہی بھوک ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ ریاستی حکومت اور ڈرائیورز کے مسائل سے آگاہی کے باوجود کوئی دلچسپی نہیں ہے جبکہ دہلی میں ریاستی حکومت کی جانب سے آٹو ڈرائیورس کو راشن کی فراہمی کے علاوہ ماہانہ پانچ ہزار روپے ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے-
آٹو ڈرائیورز کے مسائل ومشکلات کو حکومت نظر انداز نہ کرے: امان اللہ اور ان کی مدد کے لیے یہ رقم ادا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے مسائل کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے ان کی فلاحی بہبود کا اعلان کیا ہے اور ریاست آندھرا پردیش میں بھی آٹو ڈرائیورس کی سرکاری سطح پر مدد کی جارہی ہے-
آٹو ڈرائیورز کے مسائل ومشکلات کو حکومت نظر انداز نہ کرے: امان اللہ محمد امان اللہ خان نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کے ریاستی حکومت تلنگانہ سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران آٹو ڈرائیورس کو کم از کم پانچ ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کا اعلان کریں جس سے ان خاندانوں میں کچھ راحت ملے-
اس وقت ملک بھر میں آٹوڈرائیورس کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ان کی آمدنی روزمرہ کے آمدنی ہوا کرتی ہے لاک ڈاؤن کے 50 یوم گزرجانے کے باوجود بھی کسی قسم کے راحت فراہم نہیں کی گئی اس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-
محمد امان اللہ خان نے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے یقین دہانی یا اعلان تک اپنا بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے-