اردو

urdu

ETV Bharat / city

'سرعام پھانسی دینے کا قانون بنایا جائے' - مجرموں کو پھانسی دینے کا قانون

پنجاب کے شاہی امام مولانا حبیب الرحمٰن ثانی لدھیانوی نے ریاست تلنگانہ کے شاد نگر میں دیشا کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

'سرعام پھانسی دینے کا قانون بنائے حکومت'
'سرعام پھانسی دینے کا قانون بنائے حکومت'

By

Published : Dec 3, 2019, 12:08 PM IST

مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے جنسی زیادتی کے مجرمین کو سربازار پھانسی دینے دینے کے لیے حکومت سے قانون بنانے مطالبہ کیا۔
مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ آزاد بھارت میں خواتین کی حفاظت کے لیے کوئی ایسا ٹھوس قانون نہیں بنایا جا سکا جس سے بیٹیوں کی حفاظت ہو سکے، انہوں نے کہا کہ ملک میں بیٹیوں کے ساتھ ہو رہی اس درندگی کو انجام دینے والے کوئی غیرملکی نہیں ہیں بلکہ اسی معاشرے میں پیدا ہونے والے کچھ درندے ہیں۔
شاہی امام نے کہا کہ ان واقعات کے لیے کہیں نہ کہیں ہمارا لاچار قانون بھی ذمہ دار ہے جس میں قانونی ماہرین کی مدد سے جرم کرنے والے بچ نکلتے ہیں، شاہی امام نے کہا کہ بیٹیوں کو اپنی حفاظت کے لیے فری آرم لائسنس بھی دیا جانا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں درندوں کا مذہب معلوم کرکے سیاست کرنے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے کیونکہ بیٹی صرف بیٹی ہوتی ہے چاہے ہندو کی ہو سکھ کی ہو یا مسلم کی، شاہی امام نے کہا کہ اگرمرکز اور صوبائی حکومتیں بیٹیوں کی حفاظت بھی نہیں کرسکتی ہیں تو ان تمام ہوم منسٹرز کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details