حیدرآباد کے شمس آباد ائیرپورٹ کے کسٹم حکام نے طیارہ کے بیت الخلا میں چھپاکر لائے گئے سونے کوضبط کر لیا ہے اور زرد دھات کی اسمگلنگ کرنے والے مسافر کے خلاف معاملہ درج کر کے اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔
طیارہ کے بیت الخلا میں چھپا کر لایا گیا سونا ضبط
حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر 1.2 کلو سونے کو ضبط کیا گیا ہے۔ کسٹم حکام نے اسمگلنگ کرنے والے مسافر کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔
طیارہ کے بیت الخلا میں چھپا کر لایا گیا سونا ضبط
اس 1.2 کلو سونے کی مالیت 60 لاکھ روپے ہے۔ یہ مسافر دبئی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔ یہ سونا بسکٹس کی شکل میں تھا۔ واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران اس اہم ائیرپورٹ پر سونے کی بڑے پیمانہ پر ضبطی کے معاملات سامنے آرہے ہیں۔
یواین آئی