اردو

urdu

ETV Bharat / city

کووڈ 19 کی ویکسین تیار، ہیومن ٹرائل کی منظوری - ہیومن ٹرائل کی منظوری

بھارت بائیوٹیک انڈیا لمیٹیڈ، کوڈ 19 ویکسین 'کوویکسین' بنا کر بھارت میں پہلا امیدوار بن گیا ہے جس نے ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کی انسانی آزمائشوں (ہیومن ٹرائل) میں داخلے کی منظوری حاصل کی ہے۔ یہ ویکسین بھارت بائیوٹیک کے بی ایس ایل 3 (بایو سیفٹی لیول 3) میں تیار کی گئی ہے جو حیدرآباد کی جینوم ویلی میں واقع ہے۔

covaxin
covaxin

By

Published : Jun 30, 2020, 12:32 AM IST

Updated : Jun 30, 2020, 8:36 AM IST

ویکسین بنانے والی معروف کمپنی بھارت بائیوٹیک نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) کے اشتراک سے کووڈ 19 کی ویکسین 'کوویکسین' بنا کر بھارت میں کووڈ ویکسین کا پہلا امیدوار بن گیا ہے۔

سارس سی او وی 2 کو این آئی وی پونے میں آئیسولیٹ کرنے کے بعد اسے بھارت بائیوٹیک میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ 'ویکسین کو بھارت بائیوٹیک کی بی ایس ایل 3 (بائیو سیفٹی لیول 3) ہائی کنٹینمنٹ فیسلیٹی حیدرآباد میں واقع جینوم ویلی میں تیار کیا گیا ہے۔

بھارت کے ڈرگ کنٹرولر جنرل، سینٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ اسٹور کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او)، وزارت صحت و خاندانی بہبود نے پہلے اور دوسرے مرحلے کے انسانی کلینیکل ٹرائلز شروع کرنے کی اجازت دے دی جب کمپنی نے کلینیکل اسٹڈیز سے حاصل کردہ نتائج پیش کیے جس سے حفاظت اور قوت مدافعت میں بہتری ظاہر ہوئی۔

اگلے ماہ ملک بھر میں انسانی کلینیکل ٹرائلز شروع ہونے والے ہیں۔

بھارت بائیو ٹیک کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشنا ایلا نے کہا کہ 'ہم کووڈ 19 کی پہلی ویکسین کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں جو بھارت کی پہلی سودیسی دوا ہے۔ آئی سی ایم آر اور این آئی وی کے اشتراک سے ویکسین بنانے میں مدد حاصل ہوئی۔ سی ڈی ایس سی او کی فعال مدد اور رہنمائی نے اس منصوبے کی منظوری کو قابل بنایا ہے۔ آر اینڈ ڈی اور مینوفیکچرنگ ٹیموں نے اس کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں۔

قومی ریگولیٹری پروٹوکول کے ذریعے کمپنی نے جامع پری کلینیکل مطالعات کو مکمل کرنے میں اپنے مقاصد کو تیز کیا ہے۔ ان مطالعات کے نتائج وسیع حفاظت اور موثر مدافعتی ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

Last Updated : Jun 30, 2020, 8:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details