انہوں نے سماجی فاصلہ کی برقراری، ماسک پہننے اور اپنے ہاتھوں کو صاف رکھنے پر زور دیا، راو نے گجویل میں غریب برہمنوں میں ضروری اشیا کے پیکٹس کی تقسیم کے موقع پر کہا کہ قابل اور پُرعزم وزیراعلی کی وجہ سے ہی اس وبا کو قابو پانے میں ہم کامیاب رہے۔
'تلنگانہ میں کورونا کے کیسز میں کمی، لیکن احتیاط ضروری'
تلنگانہ کے وزیرخزانہ ہریش راؤ نے کہا کہ اگرچہ ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات میں کمی ہو رہی ہے تاہم ہمیں احتیاط جاری رکھنا چاہئے۔
'تلنگانہ میں کورونا کے کیسز میں کمی، لیکن احتیاط ضروری'
انہوں نے اس سلسلہ میں ڈاکٹرز، سینی ٹیشن اسٹاف اور دیگر محکمہ جات کی خدمات کی ستائش کی، انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں راشن کارڈ رکھنے والوں کو فی کس 1500 روپئے کی رقم اور 12 کیلو چاول کی تقسیم کاکام کیاجارہا ہے۔
راو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اجتماعی کوششوں کی وجہ سے ہی ہم اپنے آپ کو بچاسکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ اگر کسی ایک بھی شخص کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے پوری ریاست مشکل میں پڑسکتی ہے۔