اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ: ضلع جنگاؤں میں 'ریتو ویدیکا' کا افتتاح

حکومت دیہی علاقوں میں 2536 اور شہری علاقوں میں 65 ریتو ویدیکا کی تعمیر کرنا چاہتی ہے۔ ان میں سے جملہ 1951 ویدیکا کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

By

Published : Oct 31, 2020, 3:11 PM IST

CM KCR
CM KCR

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ضلع جنگاؤں کے کونڈاکنڈلہ میں پہلی ”ریتو ویدیکا“ کا افتتاح کیا۔

حکومت کے اس قدم کا مقصد کسانوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لاتے ہوئے ان کی پیداوار پر بھاری رقم حاصل کرنے کو یقینی بنانا ہے۔ حکومت نے تمام اگری کلچر ایکسٹنشن آفیسرس کے کلسٹرس میں اس طرح کے ریتو ویدیکا کی تعمیر کے لئے 572.22 کروڑ روپئے الاٹ کئے ہیں۔

حکومت دیہی علاقوں میں 2536 اور شہری علاقوں میں 65 ریتو ویدیکا کی تعمیر کرنا چاہتی ہے۔ ان میں سے جملہ 1951 ویدیکا کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ ہر ویدیکا کی تعمیر پر 22 لاکھ روپئے کے تخمینی مصارف عائد ہو رہے ہیں۔

ان میں سے 12 لاکھ روپئے کی رقم محکمہ زراعت برداشت کر رہا ہے جبکہ بقیہ 10 لاکھ روپئے کی رقم منریگا کے فنڈس سے لی جا رہی ہے۔ ہر ویدیکا میں دو کمرے اور ایک بیت الخلا بنایا جارہا ہے۔ اس میں بجلی کا کنکشن اور پانی کا کنکشن بھی دیا جا رہا ہے۔

ریاست میں ایک گاؤں میں ایسی ایک ویدیکا بنائی جارہی ہے۔ کھاد، تخم اور فصل کے پروڈکٹس کے ذخیرہ کے لئے بھی ان کا استعمال کیا جائے گا۔ فارمر کوارڈی نیشن کمیٹی اس میں اجلاس بھی منعقد کرے گی۔ کسانوں میں سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری بھی پیدا کی جائے گی۔

ان پلیٹ فارمس کا استعمال زراعت اور اس سے ملحقہ شعبہ جات میں مہارت کے لئے بھی کیاجائے گا۔ اس کے ذریعہ کسانوں کو درپیش زمینی مسائل اور مشکلات کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details