عہدیداروں کو بندوق سے ڈرانے پر پولیس نے متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر جی موہن ریڈی کے خلاف معاملہ درج کر لیا جنہوں نے نلگنڈہ ضلع میں پولیس کو دھمکایا تھا اور ڈرینیج کے کام کو روکنے پر زور دیا تھا، بتایا جاتا ہے کہ یہ کام ضلع کے چٹیال منڈل اور پلائی پلے میں جاری تھا۔
آندھرا پردیش: جی ریڈی کے خلاف مقدمہ درج
عہدیداروں کو بندوق سے ڈرانے پر آندھرا پردیش کے سابق وزیر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
آندھرا پردیش: جی ریڈی کے خلاف مقدمہ درج
بتایا جاتا ہے کہ سابق وزیر نے عہدیداروں سے بحث و تکرار کی تھی اور بندوق سے سائٹ انجینئر و عہدیداروں کو دھمکایا تھا جس کے بعد آرمس ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت پولیس نے ایک معاملہ درج کر لیا۔
موہن ریڈی متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلیٰ این بھاسکر راو کی کابینہ میں تھے، ریڈی سنہ 1978 اور 1983 میں دومرتبہ اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔