اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد: بی جے پی کی پرجا سنگراما یاترا کا آغاز - حیدرآباد نیوز

حیدرآباد کے تاریخی چار مینار سے بی جے پی نے سنگراما یاترا کا آغاز کیا، جو ریاست کے سبھی اضلاع میں پہنچے گی اور دو اکتوبر کو ختم ہوگی۔

BJP Yatra
بی جے پی کی پرجا سنگراما یاترا کا حیدرآباد سے آغاز

By

Published : Aug 29, 2021, 12:23 PM IST

حیدرآباد: حیدرآباد کی تاریخی چارمینار کے دامن میں تلنگانہ بی جے پی نے ریاستی سطح پر پرجا سنگراما یاترا کا آغاز کیا۔ یہ یاترا بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی قیادت میں نکالی گئی ہے۔ اس میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، رکن پارلیمنٹ نظام آباد بی اروند اور دیگر سیاسی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ یہ یاترا تمام ریاست کے اضلاع میں نکالی جائے گی۔

ویڈیو دیکھیے

اس موقع پر صدر بنڈی سنجے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی حکمرانی سے آزاد کیے جانے کے لیے یہ یاترا نکالیں جارہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ" دلت بندھوا اسکیم کے نام پر دلتوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ تلنگانہ کی تشکیل میں جو لوگ شہید ہوئے ہیں انہیں بھلا دیا گیا ہے۔ کے سی آر کا خاندان ریاست تلنگانہ پر حکومت کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پرانا ہو یا نیا شہر، حیدرآباد کو ترقی دی جارہی ہے:وزیر تارک راما راو

بی جے پی کی یہ یاترا دو اکتوبر کو ختم ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details