حیدرآباد: اکبرالدین اویسی فلور لیڈر مجلس تلنگانہ مقننہ پارٹی نے آج اسمبلی میں جھیلوں کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے پوچھا کہ پرانا شہر حیدرآباد میں کتنی جھیلوں کو ترقی دینے کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے نیکلس روڈ، آئی میکس اور دیگر تفریحی مراکز کے بارے میں بھی سوال کیا۔
انہوں نے کہاکہ شہر میں جتنی بھی جھیلیں ہیں، ان کی نئی حدودکا تعین کرنے کی ضرورت ہے۔اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے کہا کہ 31 ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے ہیں۔ ان میں 25 جھیلوں پر قائم کئے جائیں گے تاکہ جھیل صاف رہ سکیں، نالہ بھی صاف رہے اور موسی ندی میں جانے والا پانی بھی صاف رہے۔
مزید پڑھیں: حیدرآباد میں کتاب فروش پریشان کیوں ہیں؟