اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ میں کورونا کے 2273نئے معاملات، 12اموات - وبائی مرض سے صحت یاب

تلنگانہ میں عالمی وبا کورونا کے 2273نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 62ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

تلنگانہ میں کورونا کے 2273نئے معاملات، 12اموات
تلنگانہ میں کورونا کے 2273نئے معاملات، 12اموات

By

Published : Sep 16, 2020, 2:00 PM IST

ریاست تلنگانہ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 2273نئے معاملات سامنے آئے ہیں وہیں اس دوران 12متاثرین کی موت واقع ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 2058افراد رو بہ صحت ہو چکے ہیں۔

تلنگانہ میں 2273نئے معاملات کے بعد ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 62ہزار 844پہنچ چکی ہے، وہیں 12نئی اموات کے ساتھ ہی اس وبائی مرض سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 996پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں:'سنہ 2021 سے پہلے کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہوگی'

ریاست میں وبائی مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 31ہزار 447پہنچ چکی ہے، جبکہ تیس ہزار 401متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس دوران 40لاکھ کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے 82ہزار سے زائد افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details