اردو

urdu

ETV Bharat / city

'واک اسد' پروگرام کا انعقاد، لڑکیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا - جمہوریت

حیدرآباد کے نوجوان طبقے کو شہریت، جمہوریت اور انتخابی امور سے واقف کرانے کے لیے حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے آج حیدرآباد کی تاریخی یادگار قلعہ گولکنڈہ میں 'واک اسد' پروگرام کا انعقاد کیا۔

'واک اسد' پروگرام کا انعقا

By

Published : Feb 26, 2019, 6:12 PM IST

نظاموں کے شہر حیدرآباد کے نوجوان طبقے کو شہریت، جمہوریت اور انتخابی معاملات سے واقف کرانے کے لیے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کی جانب سے آغاز کردہ پروجیکٹ آئرن کے تحت آج حیدرآباد کی تاریخی یادگار قلعہ گولکنڈہ میں 'واک اسد' پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

یہ پروگرام لڑکیوں کے لیے مختص کیا گیا تھا جس میں لڑکیوں نے مختلف مسائل پر رکن پارلیمان سے سوالات کیے اور ان سے بات چیت کی۔

'واک اسد' پروگرام کا انعقا

اویسی نے طالبات کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ان کے شبہات کا ازالہ کیا۔

اسدالدین اویسی نے مسلم خواتین کو سیاست میں داخل ہونے کی صلاح دیتے ہوئے خواتین کی حوصلہ افزائی کی اور بتایا کہ خواتین کو سیاست سے واقف رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے جمہوریت کی اہمیت سے واقف کراتے ہوئے دستور ہند اور بنیادی حقوق کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے بتایا کہ تمام بھارتیوں کو جمہوریت اور اپنے حقوق سے واقف ہونا نہایت ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details