آج فلم کے ریلیز والے دن سری برہمن سماج، پرشورام سینا سمیت متعدد سماجی تنظیموں سے منسلک لوگ ہریدوار کے پینٹاگن مال پہنچے اور فلم پر مکمل پابندی عائد کرنے کو لیکر احتجاج کرنے لگے۔ قبل ازیں کئی تنظیموں نے انتباہ کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پولیس نے سیکورٹی کے پختہ انتظام کیے تھے لیکن سیکورٹی کے باوجود مظاہرین ویو سنیما میں پہنچ گئے، جس کی وجہ سے سنیمان اتظامیہ نے شو کو بیچ میں ہی بند کر دیا۔
فلم 'آرٹیکل 15' کی نمائش پر پابندی
ہریدوار میں آرٹیکل 15 فلم پر برہمن سماج اور سنت سماج کی مخالفت کے بعد ہریدوار کے پینٹاگن مال میں لگی اس فلم کو بند کر دیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس فلم میں برہمن سماج کو لیکر نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے جسے برہمن سماج اور سنت سماج بلکل برداشت نہیں کریگا۔ مظاہرین نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس فلم کو کہیں پر بھی ریلیز نہیں ہونے دیں گے اور اگر اس کے بعد کہیں بھی یہ فلم ریلیز ہوتی ہے تو سنیما مالک اس کے ذمہ دار خود ہوں گے۔
دوسری جانب فلم دیکھنے پہنچے لوگ فلم کے بند ہونے سے کافی مایوس نظر آئے۔ عام لوگوں کا کہنا ہے کہ جب سینسر بورڈ نے اس فلم کو پاس کیا ہے تو اس کی مخالفت کیوں ہو رہی ہے۔ اگر فلم بند کرنا ہی تھا تو ہمارے ٹکٹ لینے سے قبل ہی منع کر دیتے۔ لوگوں نے کہا کہ آخر جو فلم سماجی مدعے پر بنتے ہیں انہیں فلموں کی مخالفت کیوں کی جاتی ہے۔