موصولہ اطلاعات کے مطابق ہماچل پردیش کے ضلع کُلو کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کُلو کے ڈھال پور میں دو نوجوانوں نے سردی سے بچنے کے لئے کمرے کے اندر کوئلے کا چولہا جلایا۔ چمنی کی گیس باہر نہ نکلنے کی وجہ سے دونوں کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔ یہ دونوں متوفی دو دن سے کمرے میں ہی بند تھے۔
اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کُلو ضلع اسپتال بھیج دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔