جمعرات کے روز، میگھالیہ پولیس نے پانچوں ٹرکوں کو بحفاظت آسام میگھالیہ کے سرحدی علاقے گوہاٹی پہنچایا اور آسام پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس دوران آسام پولیس کے آئی جی (لا اینڈ آرڈر) اور بہت سارے دیگر اعلی عہدیدار جوراباٹ پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
میگھالیہ کے تشدد میں مزدور برپیٹا باشندہ وہاب علی نے کہا کہ گزشتہ پانچ دنوں سے وہ لوگ جنگل میں چھپے ہوئے تھے، وہاں کچھ بھی کھانے پینے کی چیزیں موجود نہیں تھیں۔ انہوں نے بڑی مشکل سے بی ایس ایف کا نمبر لے کر انہیں فون کیا، جس کے بعد انہوں نے ہمیں وہاں سے محفوظ طریقے سے نکال کر مقامی تھانے کے حوالے کر دیا۔
جمعرات کو پانچ ٹرکوں میں جانوروں کی طرح بچے، خواتین کو بھر کر لایا گیا۔ ابھی بھی آسام کے کافی لوگ میگھالیہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مزدوروں کو محفوظ طریقے سے نکالا جا رہا ہے۔