ریاست آسام کے وزیر صحت ڈاکٹر ہیمنت بسوا شرما نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ آسام حکومت نے تبدیل ہوتے حالات کے مدنظر اسپتال سے چھٹی کے بعد گھریلو قرنطینہ میں بھیجے گئے لوگوں کی کورنٹائن مدت کو کم کرکے سات دنوں تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بی پی ایل (خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والا کنبہ) کارڈ ہولڈروں، بزرگ، بیمار اور معذور لوگوں کے کنبوں کو چھوڑ کر کورنٹائن کیے گئے لوگوں کے گھر والوں کو ملنے والی دو ہزار روپے کی ضروری اشیا کی سہولت واپس لے لی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے کورنٹائن کیے گئے کورونا مریضوں کے لیے 14 دنوں تک گھریلو کورنٹائن میں رہنا لازمی تھا۔
آسام حکومت نے 1.12 لاکھ سے زیادہ کنبوں کو دو ہزار روپے کی لازمی اشیا کی سہولت دی ہے۔ ریاستی حکومت نے وبا کی وجہ سے باہر پھنسے لوگوں کو بھی مالی مدد فراہم کی ہے۔