اردو

urdu

ETV Bharat / city

آسام: کہیں کرفیو کہیں پابندی

شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کے خلاف آسام میں ہورہے مظاہروں اور تشدد کی وجہ سے کئی علاقوں میں کرفیو اور امتناعی احکامات نافذ ہیں، اس کے باوجود لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔

By

Published : Dec 13, 2019, 11:23 PM IST

آسام میں کرفیو کے باوجود پابندی جاری
آسام میں کرفیو کے باوجود پابندی جاری

گوہاٹی سمیت کچھ علاقوں میں صورتحال کشیدہ لیکن قابو میں بتائی جاتی ہے۔ تاہم ان علاقوں میں غیرمعینہ مدت کا کرفیو جاری ہے۔

گزشتہ دو دنوں سے گوہاٹی میں کرفیو کے درمیان حساس علاقوں میں مقامی انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کے جوان بھی تعینات ہیں۔ اس دوران انٹرنیٹ خدمات لگاتار تیسرے دن جمعہ کو بھی معطل رہیں۔

سی اے بی (کیب) کے خلاف پرتشدد تحریک کی وجہ سے نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے نے گوہاٹی ڈیبوگڑھ کے بیچ چلنے والی سبھی ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے۔ سبھی انٹرسٹی ٹرینیں لمبی دوری کی کئی ٹرینیں اور کم دوری کی بھی کئی ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

گوہاٹی میں پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے خلاف مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کئی سڑک راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی۔ مشرقی آسام کے تین سوکھیا اور ڈیبوگڑھ اضلاع میں کل شام تک توڑپھوڑ اور تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے۔ پوری ریاست میں آج صبح سے اب تک صورتحال پرامن بتائی جاتی ہے اور ابھی تک کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

گوہاٹی میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں ، توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے واقعات کے بعد 11 دسمبر کی شام سے ہی کرفیو نافذ ہے۔ کرفیو کے باوجود جمعہ کی صبح لوگ ضروری اشیا خریدنے کے لئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکلے۔ اس دوران کئی دکانیں اور پٹرول پمپ کھلے ہوئے تھے۔ جہاں لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ جمعہ کی صبح کچھ مقامات پر لوگوں نے سڑکوں پر ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران اب تک کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details