اردو

urdu

ETV Bharat / city

All India Public Sector T20 Cricket Tournament: آل انڈیا پبلک سیکٹر ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی نقاب کشائی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کی موجودگی میں آل انڈیا پبلک سیکٹر ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ All India Public Sector T20 Cricket Tournament کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی گئی۔ یہ ٹورنامنٹ 20 سے 24 دسمبر 2021 تک گروگرام میں کھیلا جائے گا۔

unveiling of the trophy of all india public sector t20 cricket tournament
آل انڈیا پبلک سیکٹر ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی نقاب کشائی

By

Published : Dec 20, 2021, 7:42 PM IST

کووڈ 19 وبائی امراض سے متاثرہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کی غرض سے آل انڈیا پبلک سیکٹر اسپورٹس کنٹرول بورڈ 20 دسمبر 2021 سے ریاست ہریانہ کے گروگرام میں کرکٹ ٹورنامنٹ Cricket Tournament in Gurugram کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔

آل انڈیا پبلک سیکٹر ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی نقاب کشائی

آل انڈیا پبلک سیکٹر اسپورٹس کنٹرول بورڈ All India Public Sector Sports Control Board نے او این جی سی کے مالی تعاون سے ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہا ہے۔ جو 20 سے 24 دسمبر 2021 تک گروگرام میں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ لیگ ناک آؤٹ کی بنیاد پر دو گراؤنڈز - بیک یارڈ اسپورٹس کلب اور ڈوم کرکٹ گراؤنڈ گڑگاؤں (ہریانہ) کے سیکٹر 59 میں کھیلا جائے گے۔

اس کے بعد جے پور میں ایل آئی سی کے زیر اہتمام کیرم، بنگلور میں ایچ پی سی ایل کی طرف سے بیڈمنٹن، او این جی سی کی طرف سے ٹیبل ٹینس اور کول انڈیا کی جانب سے والی بال کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان گیمز کے انعقاد کا فیصلہ 7 دسمبر 2021 کو منعقدہ بورڈ کی آخری سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران کیا گیا تھا۔

اس تناظر میں دارالحکومت دہلی کے بسنت کنج، او این جی سی ہاؤس میں ٹورنامنٹ میں دی جانے والی شاندار ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Chess League: آئی پی ایل میچ کی طرز پر انڈین شطرنج لیگ مقابلہ کھیلا جائے گا

اس موقع پر او این جی سی کے سی ایم ڈی اور آل انڈیا پبلک سیکٹر اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر سبھاش کمار، بین الاقوامی اور آئی پی ایل کرکٹرز امت مشرا، پروین کمار، سرندیپ سنگھ اور امیت بھنڈاری نے ٹرافی کی نقاب کشائی کے موقع پر موجود تھے۔

آل انڈیا پبلک سیکٹر اسپورٹس کنٹرول بورڈ، کھیلوں کے مختلف شعبوں جیسے کہ ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کیرم، شطرنج، کرکٹ، فٹ بال، ،ہاکی، کبڈی، ٹیبل ٹینس اور والی بال کے مقابلے ملک کے مختلف علاقوں میں منعقد کراتی ہے۔ اس بورڈ کو 1987 میں قائم کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details