اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی کے دور اقتدار میں خواتین خوفزدہ ہیں: نینا سنگھ - Dabwali

انڈری گاؤں میں ہری چنری چوپال پروگرام میں ڈبوالی سے رکن اسمبلی اور جے جے پی کی رہنما نینا سنگھ چوٹالہ نے کہا کہ ریاست ہریانہ میں جن نائک جنتا پارٹی کی حکومت بننے پر ہریانہ میں لڑکیوں کی تعلیم پہلی کلاس سے پی ایچ ڈی تک مفت فراہم کی جائے گی۔

فائل فوٹو

By

Published : Jul 30, 2019, 6:01 PM IST

نینا سنگھ چوٹالہ نے مزید کہا کہ خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے ان کی آمدنی کو بڑھایا جائے گا، اور پینشن عمر 55 برس کی جائے گی۔

نینا سنگھ چوٹالہ آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے بیٹوں دشینت چوٹالہ اور دگ وجے چوٹالہ کیلئے انتخابی مہم 'ہری چنری چوپال' کا اہتمام ریاست بھر میں کررہی ہیں۔

بی جے پی کے دور اقتدار میں کواتین ڈری ہوئی ہیں: نینا سنگھ

اسی سلسلے میں نوح اسمبلی حلقے کے گاؤں انڈری میں اس پروگرام کا انعقاد ہوا۔ جس میں نینا سنگھ چوٹالہ نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں خواتین ڈری اور سہمی ہوئی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا 'آج خواتین کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ خود اپنی آواز اس قدر بلند کرنے کی ضرورت ہے کہ حکومت کی جڑیں ہل جائیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details