بی جے پی کے ساتھ حصہ داری، کانگریس پر الزام تراشی
ریاست ہریانہ کے میوات کے نوح اسمبلی حلقہ سے جن نائک جنتا پارٹی (جے جےپی)کے امیدوار رہے طیب حسین گھاسیڑیا نے ایک میٹنگ طلب کر پارٹی کو مظبوط کرنے کا لائحہ عمل بنایا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں جے جے پی ضلع صدر طیب حسین گھاسیڑیا
واضح رہے جے جے پی اس وقت بی جے پی کے ساتھ حکومت سازی میں شریک ہے۔ دونوں پارٹیوں کی مشترکہ حکومت میں جے جے پی کے سربراہ دشینت چوٹالہ ہریانہ کے نائب وزیر اعلی ہیں۔
حال ہی میں طیب حسین گھاسیڑیا کو ضلع صدر بنایا گیا اور میوات میں پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔