اترپردیش میں بستی ضلع کے شہر کوتوالی علاقے میں ایک تیز رفتار کار کے ٹرالا سے ٹکرانے کے سبب تین لوگوں کی موت جبکہ دو دیگر سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔
بستی میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک - road accident in uttar pradesh
کلواری تھانہ علاقے کے پنیری گاؤں کے پانچ افراد گزشتہ شب گورکھپور سے اپنے گھر آرہے تھے، تبھی بستی شہر کے پٹیل چوک پر کار ٹرالا سے ٹکراگئی۔
three
پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ ضلع کے کلواری تھانہ علاقے کے پنیری گاؤں کے پانچ افراد گزشتہ شب گورکھپور سے اپنے گھر آرہے تھے کہ بستی شہر کے پٹیل چوک پر کار ٹرالا سے ٹکراگئی۔
اس حادثے میں کار سوار رام ملن پانڈے(65)، سبھا پتی پانڈے(62) اور راج منی پانڈے(65) کی موت ہوگئی جبکہ لال چندر(48) اور آدتیہ پانڈے(45) سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔