اردو

urdu

ETV Bharat / city

مختارانصاری فرضی ایمبولنس اندراج معاملےمیں تین گرفتار - etv bharat urdu

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پولیس نے مافیا ڈان مختارانصاری کی فرضی ایمبولنس اندراج معاملے میں تین حامیوں کو آج شہر کوتوالی علاقے سے گرفتار کرلیا۔

مختارانصاری فرضی ایمبولنس اندراج معاملےمیں تین گرفتار
مختارانصاری فرضی ایمبولنس اندراج معاملےمیں تین گرفتار

By

Published : Aug 3, 2021, 10:08 PM IST

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس یمنا پرساد نے بتایا کہ مافیا ڈان مختار انصاری کے ذریعہ فرضی طریقے سے ایمبولنس رجسٹرڈ کرانے کے معاملے

25۔25ہزار روپئے کے تین انعامی ملزمین کو بدھ کو کوتوالی پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔جبکہ ابھی بھی دو ملزمین فرار ہیں۔

ان کی بھی تلاش جاری ہے۔ گرفتار کئے گئے ملزمین مختار انصاری کے کافی قریبی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمین میں فیروزقریشی، شاہد عرف قربان اور سریش شرما شامل ہیں۔

تینوں ملزمین ضلع غازی پور کے رہنے والے ہیں۔ گرفتار کئے گئے ملزمین نے پولیس کو بتایا کہ وہ مختار انصاری کی ایمبولنس چلاتے تھے اور اس کی سیکورٹی میں ان کے ساتھ رہتے تھے ۔

مزید پڑھیں:گیارہ سال پرانے معاملہ میں مختارانصاری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

لیکن وہاں پر پولیس کی کاروائی بڑھنے پر ہم لوگ ایمبولنس چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

یواین آئی۔ولی

ABOUT THE AUTHOR

...view details