مشرقی اترپردیش کے گورکھپور ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 217 کورونا متاثرین کی تصدیق کے بعد ضلع انتظامیہ نے تین تھانہ علاقوں میں 10 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
گورکھپور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے وجیندر پانڈین نے پیر کو کہا کہ گورکھپور ضلع کے تین تھانہ علاقوں گورکھناتھ، راجگھاٹ اور کینٹ میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لئے احتیاط کے طور پر ان علاقوں میں لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا ہے۔