اردو

urdu

ETV Bharat / city

بستی میں کورونا کے 8 نئے معاملے

ضلع بستی میں کوروناوائرس سے متأثر 8 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں کورونا متأثرین کی مجموعی تعداد 235 تک پہنچ گئی ہے

8 new cases of Corona in basti
بستی میں کورونا کے 8 نئے معاملے

By

Published : Jun 13, 2020, 5:14 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بستی میں سنیچر کو موصول تازہ جانچ رپورٹ میں 8 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد 253ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آج موصول جانچ رپورٹ میں 8 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ضلع میں اس وقت کورونا مریضوں کی تعداد 253ہوگئی ہے جن میں سے 169شفایاب ہوکر گھروں کو جا چکےہیں جبکہ 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں وہیں 72 افراد کا علاج جاری ہے۔

اترپردیش میں کورونا کے 71 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12،687 تک جا پہنچی ہے اور ریاست میں کورونا سے 365 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب کووڈ-19 سے متاثر مریضوں کی تعداد 3،08،993 ہوگئی ہے جبکہ 1،54،330 مریض اس وائرس کو ہرانے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ اس مہلک وبأ سے اب تک 8884 افراد جانیں تلف ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details